CT2025کرکٹ

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی ; انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان

لندن ; انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔جوز بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم ان کی قیادت میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی

اور ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نتایج مایوس کن رہے۔جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے،مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور میں اپنی کرکٹ سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہو سکوں گا۔ جنوبی افریقا کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنے دونوں میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی

یاد رہے بٹلر کو جون 2022 میں ایون مورگن کا جانشین مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لیکن بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!