چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ویرات کوہلی کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شریاس ایر 45، ہاردک پانڈیا 28، کپتان روہت شرما 28، اکشر پٹیل 27 اور شبھمن گل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کے ایل راہول 42 اور رویندر جڈیجا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ کوپر کونولی اور بین ڈوارسہوئس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
کینگروز کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس کیرے 61، ٹریوس ہیڈ 39، مارنس لبوشین 29، بین ڈوارسہوئس 19، جوش انگلس 11، نیتھن ایلس 10، گلین میکسویل 7، ایڈم زیمپا 7 اور کوپر کونولی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، ورون چکروتی اور رویندر جڈیجا نے 2، 2 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ کینگروز پر اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے۔
آسٹریلوی سکواڈ ; آسٹریلوی سکواڈ میں کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، سٹیو سمتھ، مارنوس لبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین دروشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم ; بھارتی ٹیم روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔