کرکٹکرکٹ ورلڈکپ 2019

میچ کے دوران کپتان سرفراز احمد کا جمائیاں لینا ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ورلڈکپ کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے خلاف فیلڈنگ کے دوران جمائیاں لینے پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں ہیں۔بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم شکست کے بعد شدید مشکلات سے دوچار ہے اور سیمی فائنل کھیلنے کا خواب بھی ماند پڑتا جارہا ہے تو وہیں شائقین کپتان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے نالاں ہیں۔کپتان سرفراز احمد کی میچ کے دوران جمائیاں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور ٹوئٹر صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔سرفراز احمد کی تصاویر اس تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ ٹوئٹر پر ‘سرفراز کو گھر بھیجو’ کا ہیش ٹیگ دوسرا مقبول ترین ہیش ٹیگ بن چکا ہے۔دانیال خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں کپتان سرفراز احمد کی میم کو درس گاہ میں دکھایا گیا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف لکھتے ہیں کلاس روم میں صبح کا لیکچر کچھ اس طرح ہوتا ہے۔سیماب ثاقب لکھتے ہیں کیا خوب نام دیا ہے، ریلو کٹا۔ایک ٹوئٹر صارف ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں ‘کیا کپتان سرفراز احمد بھی گزشتہ رات شیشہ کیفے میں موجود تھے؟’۔ڈاکٹر عاصم خان لکھتے ہیں، یہ تصویر کپتان کی لیڈرشپ کی خصوصیات، عزم، جسمانی اور ذہنی صحت کو ظاہر کرتی ہے۔ناظم علی لکھتے ہیں چستی کے بجائے سستی، وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد جمائیاں لیتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!