بیڈمنٹن

لوئر دیرمیں منعقدہ بیڈمنٹن ٹریننگ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

لوئر دیرمیں منعقدہ بیڈمنٹن ٹریننگ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) لوئر دیر کے علاقے کوٹیگرام بیڈمنٹن ہال میں دو ہفتوں پر مشتمل بیڈمنٹن ٹریننگ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کی نگرانی کوچ حیات اللہ نے کی،

جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید بیڈمنٹن تکنیک، فٹ ورک، فٹنس اور کھیل کی بنیادی مہارتوں کی تربیت فراہم کی۔

اس موقع پر کوچ حیات اللہ نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت صرف درست رہنمائی، مسلسل محنت اور مستقل مزاجی کی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے اور مستقبل میں خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کا نام قومی و بین الاقوامی سطح پر روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان نوجوانوں کو بہتر مواقع اور سرپرستی فراہم کی جائے تو یہی کھلاڑی مستقبل کے قومی چیمپئن بن سکتے ہیں۔

کیمپ کے اختتام پر کوچ حیات اللہ نے بخت عالم باچا اور کوٹیگرام بیڈمنٹن کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھرپور تعاون، محبت اور مہمان نوازی نے کیمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!