پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا وومنز ورلڈ کپ فٹبال کے دفاعی چیمپئن امریکا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل لیون کے اولمپک اسٹیڈیم میں کل منگل کو کھیلا جائے گا۔میچ دیکھنے کیلئے انگلینڈ اور امریکا کے شائقین کی بڑی تعداد لیون، فرانس پہنچ گئی ہے، میچ سے ایک روز قبل شائقین اپنے اپنے ملکوں کے جھنڈے اٹھاکر نعرے لگاتے رہے اور اسٹیڈیم کا چکر لگاتے رہے، جبکہ بعض بچوں اور خواتین نے اپنے چہروں پر قومی پرچم بنوارکھے ہیں۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ 3 جولائی کو ہالینڈ اور سوئیڈن کے درمیان کھیلا جائے گا، اور فائنل7جولائی کو ہوگا۔یہ تینوں بڑے میچز فرانس کے شہر لیون میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کی کوریج کیلئے دیگر ممالک کے صحافیوں اور شائقین کی بڑی تعداد یہاں پہنچ چکی ہے۔