عالمی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 اختتام پذیر ہوا۔ چیمپئن انگلینڈ بنا تو دل رنر اپ نیوزی لینڈ نے جیتے۔انگلینڈ نے فتح کے بعد اپنا نام ’کلب کرکٹ ورلڈ کپ‘ میں لکھوالیا، ایک بہترین تصویر سوشل میڈ یا میں گردش کرتی نظر آئی۔
ورلڈ کپ کے عالمی میلے کے دوران کئی ریکارڈز بنے اور کئی ٹوٹے۔ کتنے ہی کھلاڑیوں کا یہ آخری ورلڈ کپ ثابت ہوا اور کتنے ہی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ 2019 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور شاندار کارکردگی سے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔
انگلینڈ کے کھلاڑی اور ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو بین اسٹاکس پہلے میچ سے ہی کرکٹ مداحوں کے فیورٹ نظر آئے۔ورلڈ کپ2019کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے ہوا جس میں بین اسٹاکس نے ایک شاندار کیچ لیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان سے شکست کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی مارک ووڈ پاکستانی باؤلر وہاب ریاض کو شاباشی دے رہے ہیں۔
سری لنکن باؤلر لیستھ مالنگا آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کو باؤلنگ ٹِپس دیتے ہوئے۔
افغانستان کو شکست دینے کے بعد سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملنگا کا منفرد انداز۔
انگلش بیٹسمین جیسن رائے نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں 153رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رائے اپنی سینچری مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امپائر سے ٹکرا گئے۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے دوران افغان لیگ اسپنر راشد خان کو گیند سر پر جا لگی جس کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن اُن کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔
بھارت، آسٹریلیا میچ کی جھلکیاں۔
پاکستان اور بھارت کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
میچ کے بعد ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم سے ہاتھ ملاتے ہوئے۔
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران کیوی بیٹسمین ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کا حریف بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد ایک انداز۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا فوٹو سیشن۔
پاکستان کے نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔
انگلش ٹیم کے کھلاڑی فوٹو سیشن کے بعد کرسیاں پویلین کی جانب لے جاتے ہوئے۔
انگلیڈ کے بیٹسمین بین اسٹوکس نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اپنی وکٹ گنوانے کے بعد غصے میں بلا پھینک دیا۔
ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم اور رنر اپ نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے سے گلے مل کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
لیستھ ملنگا ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کو اسٹائل مارتے ہوئے۔
کرس گیل ورلڈ کپ میں 7رنز پر مشتمل اپنی آخری اننگز کھیل کر جاتے ہوئے۔
پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کو اُن کے آخری میچ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے۔
آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیرے انجری کے باوجود اپنی اننگز جاری رکھتے ہوئے۔
بھارت کے کھلاڑی ایم ایس دھونی اور آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ رن آؤٹ ہوئے جس کا نتیجہ دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں شکست کی صورت بھگتنا پڑا۔
فائنل میں کرس واکس، مارٹن گپٹل کو آؤٹ ہونے کے بعد دلاسہ دیتے ہوئے۔
سنسنی خیز فائنل یادگار رہا۔
سوپر اوور میں انگلش کیپر بٹلر گپٹل کو رن آؤٹ کرتے ہوئے۔
فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ ۔
سب کے دل جیتنے والے کین ولیمسن۔