لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی کی طرف سے یادگار ٹیسٹ فتح کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹویٹر پر پول کے بعد کرکٹ بورڈ حکام نے نتیجے کا اعلان کیا۔ شائقینِ کرکٹ نے چنائی ٹیسٹ 1999 کو قومی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ قرار دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق 65 فیصد شائقینِ کرکٹ نے چنائی ٹیسٹ کے حق میں ووٹ دئیے، 1987ء میں پاکستان اور بھرت کے درمیان بنگلور کے ٹیسٹ میچ کو 15 فیصد شائقین نے ووٹ دیئے جبکہ آسٹریلیا کیخلاف 1994ء کی یادگار ٹیسٹ فتح کو صرف 10 فیصد ووٹ مل سکے۔اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ چنائی ٹیسٹ کھیل کے دوران پریشر کو جاننے اور اس میں پرفارم کرنے کی بہترین مثال ہے۔ میرا ووٹ بھی چنئی ٹیسٹ کیلئے تھا۔دوسری طرف شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ ایسی ٹیم کا حصہ رہا جو اپنی قابلیت کی بنیاد کسی بھی لمحے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی تھی، چنائی ٹیسٹ نے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کو پہچان دی تھی۔