کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے دوران دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد کے موقع پر ایئر پورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی، مہمان ٹیم کو اولڈ ٹرمنل سے سخت سیکیورٹی کے حصار میں کراچی کے نجی ہوٹل پہنچایا گایا، ہوٹل پہنچنے پر سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ڈھول باجے والے بھی ہوٹل کے باہر موجود تھے
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات کراچی پہنچ گئی تھی، دونوں ٹیمیں آج آرام کریں گی، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیم کل صبح نیشنل اسٹڈیم کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آخری ٹیسٹ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2009ء میں کھیلا گیا تھا جس میں سابق کپتان یونس خان نے ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔