کوئٹہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کراٹے فیڈریشن کا ملک بھر میں کوچنگ کاتربیتی پروگرام کا اغازکوئٹہ سے ہوگیایے۔اس کورس میں بڑی تعداد میں مردوخواتین حصہ لے رہی ییں،بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایوب سپورٹس کمپلیکس کے انڈور ہال میں منعقدہ اس کورس کےافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس بورڈ بلوچستان دورا بلوچ تھے جنہوں نے باقاعدہ پرواگرام افتتاح کیا۔اس موقع پر پاکستان کراٹے
فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری اورکوچنگ کورس پروگرام کے کوآرڈی نیٹر خالدنور،بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بابراقبال اوربلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیر محمد ترین سمیت دیگرشخصیات بھی موجود تھے۔پاکستان کراٹےفیڈریشن کے زیراہتمام ملک کی۔ کراٹے کو مذید فروغ دینے اور کوالیفائیڈ کوچز تیار کرکے سامنے لانے کیلئے جو پروگرام شروع کیا گیاہے انشاءاللہ مستقبل میں اسکے مثبت نتائج نکلیں گے۔اس پروگرام کے تحت کوئٹہ میں18دسمبر تک منعقدہ کو چنگ کورس میں بڑی تعدادمیں مردو خواتین کوچزشریک ہیں جنہیں سائوتھ ایشئین گولڈ میڈلسٹ اورپرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ کراٹے کھلاڑی وکوالیفاییڈکوچ خالد نور فرمان احمد تمغہ امتیاز،قومی کراٹے ٹیم کوچ شاہ محمدکورس کے شرکاء جو تربیت دینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس بلوچستان دورا بلوچ نے پاکستان کراٹے فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مقابلوں کیساتھ ساتھ اس طرح کے کورس کا انعقاد بیت ضروری ہے کیونکہ اس سے کوچز بلکہ کھلاڑیوں کی بھی بہترٹریننگ ہوتی ہے۔اس موقع پر کورس کے شرکاء نے اس پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ یہ ملک میں کراٹے کے فروغ اور نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کے تلاش میں سنگ میل ثابت ہوگا۔میڈیاسگ گفتگو کرتے ہوئے کوچنگ کورس پرواگرام کے کوآرڈی نیٹر خالد نور کاکہناتھاکہ ملک کے چھ مختلف زون میں کوچنگ تربیتی پروگرام کے انعقا د کامقصد بہترین کوچز تیارکرناہے،قومی لیول کے کوچزکا یہ ٹریننگ کوئٹہ کے علاوہ فیصل آباد،کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں بھی ہوگا۔انیوں۔نےکہاکہ تربیتی سیشنزمیں حصہ لینے والے تمام کوچزکو تین ہزار روپے فیس جمع کرانے ہونگے،مرد کوچزکیلئے عمر کی حد 24سال جبکہ خواتین کوچزکیلئے عمر 20سال مقررکردی ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ جتنے زیادہ کوالیفائیڈکوچز ہونگے اتنے ہی زیادہ اور باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے۔