صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کی گورنر استنبول علی یرلیکایا سے ملاقات


لاہور، ( سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے دورہ ترکی کے موقع پرگورنر استنبول علی یرلیکایا سے ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب اور استنبول میں سپورٹس کے فروغ اورباہمی امور پر گفتگو ہوئی ،پنجاب اور استنبول میں کھیلوں کے حوالے سے بھرپور تعاون پراتفاق کیا گیا ،وزیر کھیل پنجاب نے گورنر استنبول کو دورہ لاہور کی دعوت دی اور اس موقع پرصوبائی وزیرکھیل رائے تیمور خان بھٹی اور گورنر استنبول نے لاہور اور استنبول کو سپورٹس جڑواں شہر قرار دینے پر اتفاق کیا گیا، اس حوالے سے وزارت خارجہ اور ترک حکام پیپر ورک مکمل کریں گے، ملاقات میں ڈپٹی گورنر استنبول ، استنبول کے سپورٹس حکام اور کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے

اس موقع پر صوبائی وزیرکھیل رائے خان بھٹی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک ہیں کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک میں بھائی چارہ اور دوستی مزید بڑھ سکتی ہے،پاکستان اور ترکی سپورٹس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرکے عالمی طور پر اپنے ممالک کا نام روشن کر سکتے ہیں ، پاکستان ترکی کو کرکٹ ،ہاکی ،کبڈی اور دیگر روایتی کھیلوں میں ترکی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا جبکہ ترکی پاکستان میں روایتی آرچری و دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرے گا

اس موقع پر گورنر استنبول علی یرلیکایا نے کہا ہے کہ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمورخان بھٹی کے دورہ استنبول پر مشکور ہیں،مستقبل میں مشترکہ کام کرنے کے لئے استنبول سپورٹس حکام کی ٹیم پنجاب سپورٹس حکام کے ساتھ رابطے میں رہے گی،وزیر کھیل پنجاب کی پاکستان اور ترکی میں کھیلوں کی تجاویز سے متفق ہیں، ترکی اور پاکستان کے درمیان کھیلوں فروغ کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔
گورنر استنبول علی یرلیکایا نے صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کو سوینئر پیش کیا اورصوبائی وزیرکھیل نے گورنر استنبول علی یرلیکایا کو بھی سوینئر پیش کیا۔

error: Content is protected !!