پشاور(سپورثس رہورٹر)خیبرپختونخوااباکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عطرت نذیر بھٹی نے کہاکہ صوبے میں باکسنگ کی سرگرمیاں جلد شروع کردی جائے گی۔جسکے لئے ڈسٹرکٹ کے انٹرکلب اورخیبرپختونخواکی سطح پرانٹرریجنل کے مقابلوں کے شیڈول جاری کیا جائیگا۔ان خیاکات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں باکسنگ کا مستقبل تابناک ہی ے اور انشاء اللہ یہاں ہرگراس روٹس لیول پر باکسنگ کو فروغ دینگے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی ٹورنامنٹس منعقد کرائےہیں اورانشاءاللہ مستقبل میں بھی سینئراورجونیئرلیول کے مردوخواتین کے مقابلے منعقد کرائنگے۔