حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) سچل فٹبال کلب کوٹری کے زیر اہتمام سچل فٹبال گراؤنڈ کوٹری پر پہلے شہید محمد ایوب خان میموریل آل حیدرآباد فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا گیا۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر معروف سابقہ قومی فٹبالر محمد انیس عرف بھیا تھے۔جبکہ عزیر بلوچ،محمد خان،محمد حسن بلوچ ان کے معاون تھے۔ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ڈویژن کی آٹھ نامور فٹبال کلبز نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ باچا خان کلب اور شاہین فٹبال کلب کے مابین 13 کو کھیلا گیا
اپنے اپنے میچز میں متواتر کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ماڈرن فٹبال کلب حیدرآباد اور سچل فٹبال کلب کوٹری نے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جو 20 جون ہونے والے فائنل میچ میں سچل فٹبال کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ماڈرن کلب کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔سچل فٹبال کلب کے محمد عباس نے اپنے کلب کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا
جو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔جبکہ نوعمر کھلاڑی مزمل بلوچ کو ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ بعد از تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی شاہین فٹبال کلب کے روح رواں اور سابق قومی فٹبال کھلاڑی استاد نظیر عالم تھے۔جبکہ اس موقع پر محمد انیس عرف بھیا۔جبران احمد لودھی،فضل حسین عرف فجی استاد شیر محمد بلوچ کے علاوہ بڑی تعداد میں شایقین فٹبال موجود تھے۔آخر میں کامیاب ٹیموں میں ٹرافیز اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے گئے۔