کرس سلور ریڈ سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق کرس سلور ووڈ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے۔بورڈ کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے لیے کرس سلور ووڈ کے ساتھ 2 برس کا معاہدہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے کرس سلور ریڈ کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ دنیا کی ایک بہترین ٹیم کی کوچنگ کرنے کا موقع مجھے فراہم کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا بلاشبہ بہت شاندار ٹیم ہے اور اس کے پاس بہترین کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے، سلور ریڈ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت سری لنکن ٹیم مشکلات سے دوچار ہے لیکن کچھ چیزوں کو ٹھیک کرنے کے بعد یہ ٹیم دوبارہ بہترین ہوسکتی ہے۔

error: Content is protected !!