پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا چرچا ہر جگہ ہے اور عالمی رجحان بن چکا ہے۔سنسنی خیز مقابلے اور کھلاڑیوں کی جانب جان مارنے والی کارکردگی نے مداحوں کو بھرپور تفریح فراہم کی ہے۔ اس سال، میگا کرکٹ لیگ میں شریک متعد د ستاروں نے پی ایس ایل کے لیے ٹک ٹاک (TikTok)کو اپنا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بنایا تاکہ اپنے مداحوں تک پہنچ سکیں، اْن کے ساتھ اپنی سرگرمیاں شیئر کر سکیں اور اِس بھرپور لیگ کے دوران اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلوؤں کو مداحوں کے سامنے پیش کر سکیں۔
اس پلیٹ فارم کوجہاں حسن علی، سعید اجمل اور آصف علی جسے سینئر کھلاڑیوں نے اظہار رائے کا ذریعہ بنا یاہے وہیں اْن میں شاہنواز دھانی اور عباس آفریدی جیسے نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جنھوں نے دنیا کی دوسری بڑی T20 لیگ کا تفریحی پہلو پیش کیا.
حسن علی
حسن علی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ اپنے کنٹنٹ سے کس طرح اور ہر جگہ تفریح فراہم کر سکتے ہیں۔ اْن کی، اسلام آباد کے اسٹار کے ساتھ ڈانس چیلنج کی ویڈیوز نے مداحوں کو مجبور کیا کہ وہ بھی اْن کے ساتھ ٹک ٹاک پر شامل ہوں اور #KhelegaPakistan کا جشن منائیں۔ایک ویڈیو میں حسن اور اْن کی ٹیم کے کھلاڑی اپنے دوسرے ساتھی کھلاڑی فہیم اشرف کو چھیڑنے کے لیے ڈانس کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اِس ویڈیو میں حسن علی، موسیٰ خان اور محمد وسیم جونیئر کمرے میں تفریح کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔وہ آل راونڈر کے چاروں طرف گھومتے ہیں اور اْسے چھیڑنے کے لیے ڈانس شروع کر دیتے ہیں۔ لہٰذا، حسن علی کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ، اْن کی ٹیم کے ساتھیوں کے تفریحی لمحات کے لیے فالو کیا جا سکتا ہے۔
سعید اجمل
پاکستان کے آف اسپن بولنگ کے جادوگر، سعید اجمل ٹک ٹاک پر مسلسل سرگرم نظر آ رہے ہیں اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر اپنے تجربات کے بارے میں باتیں کر تے نظر آتے ہیں۔’دوسرا‘ کے بادشاہ نے اپنے سفرکی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے پس منظر میں پی ایس ایل 7 کا ترانا بج رہا ہے اوراْس میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کے دیگر ارکان شاداب خان اور آصف علی بھی نظر آ رہے ہیں۔
دائیں بازو سے گیند کرنے والے لیجنڈری آف اسپنر نے،پی ایس ایل کے دوران،فٹنس سے تعلق رکھنے والی بھی کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں وہ پْش اپس لگاتے نظر آتے ہیں اور دیکھنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنی صحت برقرار رکھیں۔اْن کا اکاؤنٹ ایسی زبردست ویڈیوز سے بھرا ہو ا ہے جو اسلام آباد یونائٹیڈ کے مداحوں کو، پ
ی ایس ایل 7 کے دوران،ٹیم کی تازہ ترین سرگرمیوں سے اپ ڈیٹ رکھے گا۔
آصف علی
اسٹرائیکر آصف علی نے پی ایس ایل کے دوران اپنی تمام سرگرمیاں مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول ترین پلیٹ فارم پر اپ لوڈکی ہیں۔اپنی بگ ہٹس کے لیے مشہور، مڈل آرڈر بیٹر نے اپنے 9 بَلوں (bats)کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنھیں وہ پی ایس ایل کے میچوں کے دوران استعمال کریں گے اور اْنھوں نے اْس ویڈیو کا عنوان ’فل لوڈیڈ‘رکھا ہے۔ایک اور ویڈیو میں انھوں نے اسلام آباد یونائٹیڈکے لیے شوٹ کے دوران پس منظر پائے جانے والے مناظر شیئر کیے ہیں اس کے لیے اْنھوں نے ہیش ٹیگ #KhelegaPakistan استعمال کیا ہے۔
اگر آپ اسلام آباد یونائٹیڈ کے مداح ہیں اور جو کچھ ہو رہا ہے اْس کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنا چاہتے ہیں تب آپ کو ٹک ٹاک پر آصف علی کا اکاؤنٹ فالو کرنا چاہیے۔
شاہنواز دھانی
پاکستان سپر لیگ 7 کا نواجوان لڑکا تخلیقی کنٹکٹ کے پلیٹ فارم پر اظہار کرتے ہوئے شرماتا نہیں ہے۔ شاہنواز دھانی اپنے جشن کے لیے مشہور ہیں جنھوں نے ٹیم کے تمام ارکان کو سندھی ثقافت کا گرویدہ بنا دیا ہے۔ ایک ویڈیو میں، وہ اور اْن کی ملتان سلطانز کی ٹیم کے ارکان روایتی اجرک پہنے ہوئے ہیں اور سندھی موسیقی پر رقص کر رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا ترانہ اِس سیزن کے دوران ہر شخص کی زندگی کا معمول بن گیا ہے۔ ہر شخص ٹک ٹاک پر اِس ترانے کے پس منظر میں پرفارمنس ویڈیو بنا رہا ہے لہٰذا،دھانی بھی پیچھے نہ رہ سکے اورایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ترانے پرانور علی کے ہمراہ رقص کر رہے ہیں۔
عباس آفریدی
عباس آفریدی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور اْنھوں نے بھی پشتون ثقافت پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ایک گانے کو اْن کی ویڈیو کے پس منظر میں استعمال کیا گیا ہے جب کہ اْن کی ٹیم کے ارکان بھی آفیشل وین میں موجود ہیں۔ اْنھوں نے پی ایس ایل کے میچوں کے دوران اپنی بہترین ڈلیوریز بھی شیئر کی ہیں جنھیں، اْن کے مداح، پسند کر رہے ہیں۔
اِن خوشگوار لمحات نے مداحوں کیلیے اْن کے اکاؤنٹس کو ٹک ٹاک پر من پسند جگہ بنا دیا ہے۔