کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے یوم پاکستان کے سلسلے میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف گیم کرکٹ، فٹبال، رسہ کشی، آرم ریسلنگ و دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، مختلف اداروں سے وابستہ سو سے زائد اسٹریٹ چلڈرن بچوں نے کھیلوں میں حصہ لیا۔ ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کے عبدلحفیظ خان نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن میں بھی بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔
ان کی صحیح رہنمائی کی جائے تو یہ ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ ایچ کے اسپورٹس اینڈ ایونٹ مینجمنٹ اسپورٹس کے ہر شعبے کو فعال کرے گی۔ کراچی میں کرکٹ ، فٹبال، ہاکی ، فٹسال کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کھیل کے ذریعے شہر کی رونقیں بحال ہوتی ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمی ملتی ہے۔ شہر میں جرائم کے خاتمے کیلئے کھیل کو فروغ دینا ہوگا۔ نوجوان طلباءتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں، کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔ مزدور رہنما یعقوب احمد شیخ نے کہا کہ میں ٹورنمانٹ آرگنازرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اتنا خوبصورت ٹورنامنٹ منعقد کیا، کھیل کے میدان آباد دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔