سوشل میڈیا پر متحرک معروف شخصیات عام طور پر مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے آئے دن کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔یہ پوسٹس روزمرہ روٹین پر مبنی ہوتی ہیں تو کبھی بچپن کی یادیں تازہ کرتی پوسٹس بھی شیئر کی جاتی ہیں۔معروف شخصیات کی فیملی کی جانب سے بھی شیئر کی جانے والی پوسٹس مداحوں میں خوب مقبول ہوتی ہیں۔ایسی ہی ایک پوسٹ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے شیئر کی ہے جس میں نمبر ون کرکٹر کو معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کِٹ زیب تن کیے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے بابر اعظم کے والد نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر ماں باپ کا بچہ ان کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے، بے شک وہ پچاس سال کا ہی کیوں نہ ہو ۔