ڈربی شائر کے بلے باز ویان میڈسن نے کائونٹی کے ساتھ معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کرلی ہے، 38 سالہ ویان جنہوں نے ڈربی شائر کے ساتھ 2009 میں معاہدہ کیا تھا اب تک کائونٹی کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 18ہزار رنز سکور کرچکے ہیں اس نئے معاہدے کے بعد اب ویان میڈسن پندرہویں سیزن کیلئے بھی ڈربی شائر کو دستیاب ہونگے، ویان میڈسن ڈربی شائر کے چار سال تک کپتان بھی رہ چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنی ٹیم کو ڈویژن ٹو کا ٹائٹل بھی جتوایا تھا۔