محکمہ کھیل اینڈ یوتھ افیئرز حکومت سندھ نےکراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل و سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلئر حیدر حسین کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں محکمہ کھیل کا صوبائی کوآرڈینیٹر برائے ہاکی نامزد کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ اعزازی طور پر خدمات انجام دیں گے، سیکریٹری محکمہ کھیل اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق حیدر حسین صوبے میں قومی کھیل کے فروغ کے لئے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں بشمول جامعات سے رابطہ کریں گے, گراس روڈ پر ہاکی کے کھیل کو زیادہ سے زیادہ منعقد کرانے کے لئے تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط بحال کرنا اور محکمہ کھیل اینڈ یوتھ افیئرز سیکریٹیریٹ میں ماہانہ رپورٹ جمع کرانا ان کی زمہ داریوں میں شامل ہے۔
اختر عنایت بھرگڑی کا کہنا ہے کہ حیدر حسین کا محکمہ کھیل سے منسلک ہونا قومی کھیل کے مفاد میں ہے۔ امید ہے حیدر حسین کی صلاحیتوں کا فائدہ صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کو ہوگا۔ دوسری جانب سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین نے حکومت سندھ، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ اور سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حیدر حسین کا کہنا ہے محکمہ کھیل کے کوآرڈینیٹر برائے ہاکی بننا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ میری بھر پور کوشش ہوگی کہ صوبے میں ہاکی کو فروغ ملے خاص کر تعلیمی اور صوبائی سرکاری اداروں میں ہاکی کی ٹیمیں بحال ہوں