میزبان سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے گال پہنچ گئی، قومی ٹیم آج آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کرے گی۔دوسری جانب سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 16 جولائی سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم پچھلے ہفتے کولمبو پہنچی تھی جہاں اُس نے ڈیرے ڈال رکھے تھے، کرکٹرز نے وہیں پریکٹس سیشنز بھی کیے اور وہیں سری لنکا کرکٹ الیون کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلا۔اس میچ کے بعد قومی کرکٹرز نے جمعرات کی صبح گال کا رُخ کیا، دو گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم گال پہنچی جہاں اُنہیں خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ پھول بھی پیش کیے گئے۔
Colombo to Galle 🚌
A warm welcome for the boys as they arrive in Galle ahead of the first Test 🏏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/wdj7naky85
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 14, 2022
خیال رہے کہ کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل گال میں پریکٹس بھی کریں گے۔دوسری جانب کرکٹ سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 18 رُکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت دیموتھ کرونا رتنے کے سُپرد کی گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔