ساوانا مارشل نے اپنی حریف کو ناک آئوٹ کردیا

ورلڈ باکسنگ ایسویسی ایشن کی مڈل ویٹ چیمپئن ساوانا مارشل نے شاندار مکا بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف فیمکی ہرمنز کو ناک آئوٹ کرتے ہوئے رواں سال کے آخر میں اپنی روایتی حریف کلاریسا شیلڈز کے ساتھ مقابلے کی راہ ہموار کرلی ہے تیس سالہ ساوانا مارشل نے مقابلے کے تیسرے ہی رائونڈ میں بائیں ہاتھ کا ایک زور دار مکا فیمکی کو جڑ دیا جس سے وہ زمین بوس ہو گئی

 

ادھر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ رواں سال کے آخر میں مارشل اور شیلڈز کے درمیان مقابلہ ہوگا یا نہیں ، تاہم اپنی اس کامیابی کے بعد مارشل کا کہنا تھا اپنی اس کامیابی سے مزید اعتماد ملا ہے اور کوشش ہو گی کہ آئندہ مقابلوں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگی، ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں مجھے امید نہیں تھی کہ میں اتنی آسانی سے کامیابی حاصل کر لوں گی۔

error: Content is protected !!