کم بیکس سپورٹس پاکستان و ٹیکنو فائبر کے تعاون اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے’دو روزہ ٹرائلز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے پہلے روز سابق انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی کوہاٹ کے افتخار احمد جبکہ دوسرے روز صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس مہمانان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل’ کوچز شہریار خان’ ذاکر اللہ ‘ نعمان خان ‘رومان گل’ جانس خان اور انعام اللہ ‘ جانان خان ‘زاہد خان ‘امجد ناصر کوچ پی ڈی اے ‘شاہد آفریدی ‘انعام گل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’ پہلے مرحلے میں بیس کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے 8 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ٹرائلز کی نگرانی صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے کی
جن کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی ان میں انڈر14 میں حمزہ’ ریان’ذلان’عزیر’شفیع اللہ ‘ارسلان’تیمور’صفی اللہ ‘انیس ‘ احسان اللہ ‘ واسع اللہ اور احمد شامل ہیں جبکہ انڈر8 میں شایان’مناہل’عبداللہ’ سالار’ زوہیب’ ریان’ فیضان اور شہریار شامل تھے’8 شارٹ لسٹ ہونیوالے کھلاڑیوں جنہوں نے مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ان میں انڈر14 میں حمزہ’ عزیر’ تیمور اور انیس جبکہ انڈر8 میں شایان’ عبداللہ’ زوہیب اور شہریار شامل تھے ‘مختلف کیٹیگریز سے بہترین چار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جنہیں کم بیکس سپورٹس سپانسر کرے گی’ جو چار کھلاڑی منتخب ہوئے ان میں جونیئر ڈیوس کپر اور انٹرنیشنل ٹینس پلیئر حمزہ رومان’ تیمور خان ‘محمد شایان آفریدی اور زوہیب امجد شامل ہیں یہ کھلاڑی جونیئر رینکنگ میں سرفہرست بھی ہیں اور مستقبل میں بھی ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں
مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹرائلز دیکھے اور بچوں کے کھیل کو سراہا’صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا افتخار احمد جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ یکم سے چار اگست تک پشاور کے سپورٹس کمپلیکس ٹینس کورٹس پر ہوگا جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں ”صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے اپنے خطاب میں سابق انٹرنیشنل ٹینس پلیئر افتخار احمد’ان کے بھائی انٹرنیشنل ٹینس کوچ ذوالفقار احمد اور وقار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے مکمل سپورٹ اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کے اعلان سے کھلاڑیوں کو ایک اور اچھا موقع ملے گا انہوں نے ان کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سپورٹ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔