پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں حیدرآباد کی مینز اور ویمنز کی ہاکی ٹیموں کے لئے اوپن ٹرائلز کی اختیتامی تقاریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے ممبران صوبائی اسمبلی راشد خلجی اور ندیم صدیقی نے شرکت کی۔
لڑکیوں کے ٹرائلز سیشن کے بعد راشد خلجی (ایم پی اے) نے کھیلاڑیوں سے اپنے خطاب میں حیدرآباد کی ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ لڑکوں کے ٹرائلز کی اختیتامی تقریب میں ندیم صدیقی (ایم پی اے) نے ہاکی کے ٹرائلز کے شاندار انعقاد پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تعریف کی۔ لڑکوں کے اختتامی سیشن میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ عامر زاہد بھی بطور مہمان موجود تھے ۔اس سے قبل ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ ہاکی کے نیشنل کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل کھلاڑی مبشر مختار (ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی، کراچی)
نے ٹرائلز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت حیدرآباد میں ہونے والے دو روزہ اوپن ٹرائلز میں تقریباً 300 سے زیادہ لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے سر سید یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
دیگر معزز مہمانوں میں سابق یو سی چیئرمین ریحان خانزادہ، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی زیب النساء، غفار چانڈیو، (ڈائریکٹر اسپورٹس، مہران یونیورسٹی)، رضوان تنویر (سیکریٹری، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن، حیدرآباد)، اختر خانزادہ، (ٹریزرار، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد)، عقیل احمد (ڈی پی ای، گورمنٹ کالج)، مصباح (ڈی پی ای، گورنمنٹ کالج) اور رضوان مغل کے علاؤہ ہاکی کے کھیل سے تعلق رکھنے والی شہر کی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ امپائرنگ کے فرائض اویس، جاوید، عرفان اور فیصل نے ادا کیے۔