انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 13 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام خواتین شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی۔
آئی سی سی کے مطابق 13 رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔آئی سی سی کا بتانا ہے کہ میچ ریفریز کا تعلق بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے ہے۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی خواتین امپائرز کا تعلق انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بھارت سے ہے۔واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا۔