قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ایک بار پھر لاہور میں پاکستان کی کٹ میں کھیلنا اچھا احساس ہے، ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کے ساتھ سینئرز کھلاڑی بھی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز دلچسپ ہو گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے مجھے اعتماد دیا ہے، اب میرا فوکس کپتانی سے ہٹ کر ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم کا کہناتھا کہ سیریز ٹو سیریز ہم
کوشش کرتے ہیں کہ اچھے سے اچھا کریں، کوئی لکھوا کر تو نہیں آتا کہ اس نے ہی کپتانی کرنا ہے۔ہمیں پرفارمنس پر فوکس کرنا ہے اس لیے میں ایسی چیزوں کو نظر انداز کرتا ہوں اور یہی بہتر ہے،بابر اعظم کا
کہناتھا کہمجھے کپتانی کی ٹینشن نہیں کہ کیا باتیں ہو رہی ہیں، افواہوں کا مجھے علم نہیں، میں کوشش کرتا ہوں نظرانداز کروں۔
کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں، خود بھی اچھا کھیلوں۔ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے کے بعد لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے، سب کھلاڑی پرجوش ہیں فینز کو بھی انتظار ہے۔ سب نے
بھرپور تیاری کی ہے، میگا ایونٹ سے پہلے سیریز بڑی اہم ہے،تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور ردھم میں ہیں، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔