پہلاکے پی ٹی سکس ریڈ اسنوکر ٹورنامنٹ محمد فیضان نے جیت لیا

پہلاکے پی ٹی سکس ریڈ اسنوکر ٹورنامنٹ محمد فیضان نے جیت لیا

فائنل میں دل چسپ مقابلے کے بعد عبدالستار کو شکست،ٹیسٹ کرکٹر انور علی نے انعامات تقسیم کئے

پی بی ایس اے کے کے صدر جاوید کریم،بریگیڈئیر طارق بشیر اورمیجر(ر) محمود ریاض بھی موجود تھے

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ کے محمد فیضان نے کے پی ٹی سکس ریڈ اسنوکر ٹورنامنٹ2023کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے4-1سے خسارے میں جانے کے باوجود تجربہ کاراور نیشنل رینکنگ کے حامل

کیوسٹ عبدالستار کو 5-4سے زیر کر کے ایونٹ اپنے نام کیا۔ٹیسٹ کرکٹر انور علی نے پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کریم،کے پی ٹی کے ڈائرکٹر ایڈ منسٹریشن بریگیڈئر طارق

بشیر،کے پی ٹی اسپورٹس ہیڈ میجر(ر)محمود ریاض کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔ کے پی ٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر نگرانی اور زیر انتظام کے پی ٹی اسنوکر ایرینا میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں دونوں

کیوسٹ کے مابین دل چسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا،ابتدائی تینوں فریم عبدالستار نے جیتے جس کے بعد محمد فیضان نے چوتھا فریم جیت کر مقابلہ3-1کردیا،تاہم پانچویں فریم میں ایک بار پھر عبدالستار فاتح رہے

اور اسکور4-1ہو گیا،اس کے بعد محمد فیضان نے مسلسل چاروں فریمز میں کامیابی سمیٹ کر میلہ لوٹ لیا۔فریم اسکور فاتح کیوسٹ محمد فیضان کے حق میں 05-53،13-44،04-66،32-02،00-69،46-00،42-01،

45-07اور 34-00 رہا۔فاتح کیوسٹ کو 50ہزار اور رنر اپ کیوسٹ کو30ہزار روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی۔ایونٹ مین سندھ کے ٹاپ 16اسنوکر کھلاڑیوں کے علاوہ مقامی کلبز کے بھی16با صلاحیت کیوسٹس نے شرکت کی تھی۔

 

 

error: Content is protected !!