ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی کے زیراہتمام رمضان فٹسال کپ (بوائز و گرلز) اختتام پذیر
اکیڈمی اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد آگے بھی کرۓ،کھلاڑیوں کو اپنی صلاحيتيں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے،رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل
کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کیلٸے کھیلوں کی سرگرمياں ضروری ہیں ترقی یافتہ ممالک میں کھیلوں کو خصوصی توجہ دی جاتی ہے موجودہ صوبائی حکومت جس طرح صوبے میں کھیلوں کے فروغ
میں اہم کردار ادا کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی کے زیراہتمام رمضان فٹسال کپ (بوائز و گرلز) کے اختتام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پارٹی
رکن مرکزی کونسل عاطفہ صادق، ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری خادم حسین، کوچ محمد عرفان، کوچ کیپٹن رجب علی ہزارہ و دیگر نے شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے نے کہا
کہ خوشی ہوٸی کہ ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی نے اپنے ہی علاقے میں کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا کھلاڑیوں نے خصوصاً لڑکیوں نے فاٸنل میں بہترین کھیل پیش کیا اور اپنی صلاحيتوں کا مظاہرہ کیا لڑکیوں کا
جوش و جذبہ اور دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوٸی انہوں نے کہا کہ ہزارہ سوسائٹی کی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ہماری قوم کی بچیاں فٹبال، مارشل آرٹس سمیت دیگر کھیلوں میں اچھا کھیل کر ملک
و قوم کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتی ہیں انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہزارہ کوئٹہ فٹبال اکیڈمی اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے رہیں اس طرح کے ٹورنامنٹ
سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحيتيں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے قبل ازیں ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فاٸنل مقابلے کھیلے گٸے گرلز کا فاٸنل میچ بلیک ٹیم اور بلیو ٹیم کے مابين کھیلا گیا جس میں بلیک ٹیم نے بلیو ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جبکہ بوائز کا فاٸنل میچ سلور ٹیم اور گرین ٹیم کے
مابين کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا دلچسپ میچ مقررہ وقت تک برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیئے گئے جس میں سلور ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو
گول کٸے اور جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔