کوئٹہ ، نیشنل گیمز میں خیبر پختو نخوا کے ووشو کھلاڑیوں نے کامیابی سے آغاز کیا
کوئٹہ: 34 ویں نیشنل گیمز کے ووشو ایونٹ کے پہلے روز خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے زبردست اغاز کیا اور لگاتار چار کھلاڑیوں نے اپنے حریفوں واپڈا ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو شکست دی ۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم کے ابرار علی شاہ ہال میں نیشنل گیمز کے سلسلے میں 60 کلو گرام میں خیبر پختونخوا کے حسیب اللہ نے شاندار پرفارمنس کا۔مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا کے ساوتھ ایشن چیمپئن عبدالخالق کو ناک آوٹ کرکے تماشائیوں کو حیران کر دیا۔
اسکے بعد 65 کلو گرام میں ابرار آفریدی نے آزاد کشمیر کے کھلاڑی کو ہرا یا ۔ شہاب الدین نے ایچ ای سی کیخلاف واک اور حاصل کیا جبکہ 70 کلو گرام ویٹ کے فائٹ میں صمد آفریدی نے اسلام آباد کے کھلاڑی کو بری طرح شکست سے دوچار کیا ۔
خیبر پختو نخوا کے کھلاڑیوں حسیب اللہ شہاب الدیں ۔ صمد آفریدی اور ابرارافریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ وہ دوسرے مرحلے میں بھی اسی طرح پرفارممس دکھاکر خیبر پختو نخوا کیلئے میڈل حاصل کریں گے ۔ حسیب اللہ نے کہا
کہ انہیں پہلی مرتبہ قومی گیمز میں کھیلنے کا موقع ملاہے انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ اس میگا ایونٹ میں خود منواوں ۔ صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ نے کہاکہ انکے کھلاڑی فارم میں ہیں انشاء اللہ مزید کھلاڑی بھی اسی طرح کاکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔