حیات آبادسپورٹس کمپلیکس پشاور کا سنتھیٹک کورٹ ایک مرتبہ خراب ، بلبلے بننے کے بعد اب نچلا حصہ بھی سامنے آگیا
غیر معیاری سنتھیٹک کورٹ کی تعمیر کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے کے تحت کی گئی تھی جس پر عوامی ٹیکسوںکا پیسہ لگایا گیاتھا ، رپورٹ
پشاور.. حیات آبادسپورٹس کمپلیکس میںواقع بیڈمنٹن کا نیا بننے والا سنتھیٹک کورٹ ایک مرتبہ پھر خراب ہوگیا یہ سنتھیٹک کورٹ کھیلوںکے ایک ہزار منصوبے میں بنایاگیاتھا
تاہم کچھ عرصہ بعد اسس سنتھیٹک کورٹ میںبلبلے بننے شروع ہوگئے ، اور متعددجگہوں پر کھیلنے کے باعث کھلاڑیوںکو اس پر کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بعدازاں اس کی نشاندہی کے بعدخیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے اسے بنانے والے کنٹریکٹر کو اسے ٹھیک کرنے کیلئے رابطہ کیا
جس پر کنٹریکٹر نے سنتھیٹک کورٹ کے متعلقہ حصوں کو کاٹ کر انجکشن کے ذریعے ان جگہوں سے ہو ا نکال دی تاکہ بلبلے ختم ہوسکے اور صرف اسی رنگ کے ٹیپ لگا کر سنتھیٹک کورٹ کے غیر معیاری کام کو چھپایاگیا کم و بیش ایک سال کے دوران یہ سنتھیٹک دوسری مرتبہ پھر خراب ہوگیا ہے ا
ور بلبلے بننے کے بعداب کورٹ کانچلا حصہ بھی سامنے نظر آنے لگا ہے.واضح رہے کہ کھیلوںکے ایک ہزار منصوبے میں بننے والے ان منصوبوں کی نگرانی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ایک ہزار منصوبے میں بھرتی کئے جانیوالے زیر تربیت انجنیئرز نے کی تھی.