آو آئین کی پاسداری کرے
اسپورٹس ایکٹویسٹ عنایت خان اچکزئی
بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے موجودہ کابینہ کا چار سالہ غیر قانونی آئینی دورانیہ 16 جون 2023 کو مکمل ہوگیا ہیں یہ امر واضع رہے 16 جون2019 کو ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نام نہاد جنرل کونسل کے اجلاس میں غیر قانونی طریقے سے بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی کی غیر قانونی باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس غیر قانونی باڈی کا چار سالہ دورانیہ 16 جون کو ختم ہوگیا ہے۔
اللہ تعالی اس بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کو نظر بد سے بچائے کہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے موجودہ کابینہ کا چار سال مکمل ہونے کے بعد کابینہ میں موجود چند عہدیداروں کو اس وقت پتہ چلا کہ وہ بھی بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی کابینہ کا حصہ ہیں
جب اسپورٹس ایکٹیوسٹ عنایت خان اچکزئی نے بلوچستان ٹیبل ٹینس کابینہ کی فہرست منظر عام پر لایا ان چار سالوں میں کتنے غیر ممالک کے دورے ہوئے اور ان دوروں سے صوبے کے کھلاڑیوں کو کیا فائدے ملے ؟ کیا بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نام پر غیر ممالک کے دورے زاتی مقاصد کے لئے نہیں تھیں ؟ ۔
امید ہے کہ نئی چار سالہ مدت کے لئے بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے کابینہ کا انتخاب کرتے وقت کھیلوں کے آئین کی پاسداری کی جائیگی کیونکہ پچھلے غیر قانونی کابینہ نے اپنے چار سالہ مدت میں نہ تو صوبے میں کسی ایک بھی ٹیبل ٹینس اکیڈمی کو فعال بنایا اور انٹرنیشنل کھلاڑی تو دور کی بات اس غیر فعال اکیڈمی نے قومی لیول کے مقابلوں کے لئے کسی کھلاڑی کو بھی تیار نہیں کیا۔