چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مرحلہ کل (8ستمبر) سے شروع ہوگا
کوٸٹہ کی سو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل، پانچ ٹیمیں اگلے راؤنڈ کیلٸے کوالیفاٸی کریں گی
کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز قیوم پاپا، یزدان خان، مالی باغ، شاہوانی اسٹیڈیم اور ریلوے گراؤنڈ میں کھیلے جاٸیں گے
کوٸٹہ(رپورٹ مہک شاہد) ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے کہا ہے کہ مسلسل تین کامیاب فٹبال گولڈ کپ منعقد کرنے کے بعد ایک بار پھر محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوۓ چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ منعقد کرنے جا رہا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی سپورٹس ویمن فٹسال کپ کے فاٸنل میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ جس حساب سے فٹبال کو محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان نے فروغ کیا ہے اتنا پاکستان کے کسی صوبے کے محکمہ کھیل نے نہیں کیا ہماری کوشش ہے کہ فٹبال کے فروغ کیلٸے اسی طرح ہر سال صوبے میں فٹبال گولڈ کپ منعقد ہو
انہوں نے مزید کہا کہ 8 ستمبر سے صوبائی دارالحکومت کوٸٹہ کے 100 رجسٹرڈ ٹیموں کے مابین کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہوگا ان ٹیموں کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے
ہر گروپ میں 20 ٹیمیں شامل ہیں اور کوئٹہ کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے پانچ ٹیمیں اگلے راٶنڈ کیلٸے کوالیفاٸی کریں گی، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کوئٹہ کے پانچ فٹبال گراؤنڈ جن میں قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ، یزدان خان فٹبال گراؤنڈ ، صادق شہید فٹبال گراؤنڈ مالی باغ، شاہوانی اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ سریاب روڈ اور یار محمد بڑیچ فٹبال ریلوے گراؤنڈ میں کھیلے جاٸیں گے
اسی طرح بلوچستان کے دیگر ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مرحلہ بھی 8 ستمبر سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوگا اور وہاں سے 8 ٹیمیں اگلے راؤنڈ کیلٸے کوالیفاٸی کریں گی
ڈائریکٹر جنرل کھیل نے مزید کہا کہ چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا فاٸنل راٶنڈ 18 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔