دیگر سپورٹس

حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں کرکٹ اور تھرو بال کے مقابلے

 

حیدرآباد اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں کرکٹ اور تھرو بال کے مقابلے

حیدرآباد (نواز گوھر) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور حیدر آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے حیدرآباد میں جاری حیدر آباد اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں کرکٹ اور تھرو بال کے مقابلے منعقد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تھرو بال، گرلز انڈر 17 کے فائنل میں فاؤنڈیشن سکول نے کاؤنٹی سکول کو 2-1 سے ہرا دیا۔ فائنل سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں فاؤنڈیشن سکول نے پبلک سکول کو 2-1 سے اور کاؤنٹی سکول نے حیات سکول کو 2-0 سے ہرا دیا۔

تھرو بال کے انڈر 17 کے مقابلوں میں فاؤنڈیشن اسکول نے پہلی اورکاؤنٹی سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تھرو بال گرلز (اوپن کیٹیگری) کے سیمی فائنل میں شاہ لطیف کالج (گرین) نے فاؤنڈیشن سکول کو 2-0 سے ہرا دیا۔

کرکٹ انڈر 17 کے مقابلوں میں پبلک سکول نے سٹی سکول لیاقت کیمپس کو 7 رنز سے ہرا دیا۔ گرلز کرکٹ اوپن کیٹیگری میں پبلک سکول نے گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج کو 15 رنز سے ہرا دیا۔

گیمز کی اختتامی تقریب (آج) ہفتہ کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

 

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button