قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹرمکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کرکٹ کھیلی،مجھے لگتا ہے کہ ہم نے 20 سے 30 رنز کم بنائے۔
بائولرز نے شاندار گیند بازی کی،اپنے بقیہ 3 میچز جیت کر اس ٹورنامنٹ کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
فائنل میں جائیں گے یا نہیں اس کا کچھ نہیں کہہ سکتا،ہار پر بہت افسوس ہوا ہے،کپتان یا چیف سلیکٹر کو قصوروار ٹھرانا انصاف نہیں ہوگا۔
آج کے میچ میں فائٹ دیکھ کر سب کو اندازہ ہو جانا چاہیے، متحد ہیں اور جیتنے کے لئے میدان میں اترے تھے۔