پاکستان ہاکی تاریخ کی پہلی پروفیشنل ڈی ایچ اے ہاکی اکیڈمی لاہور کا آج آغاز ہوگیا
لاہور (رانا نزیر حسین)
منظور الحسن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں قائم کی گئی ھے پہلے روز 30 میں سے 29 کھلاڑیوں نے اکیڈمی کو جواںن کرلیا ایک کھلاڑی کل اکیڈمی کو جواںن کر لے گا
یاد رہے ایک سال پہلے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور نے پورے پاکستان سے انڈر 18 کھلاڑیوں کے ٹراںل پاکستان کے مختلف سنٹر سے لیے پھر ان میں سے 101 میرٹ پر کھلاڑی سلیکٹ کرکے ان کے لاہور میں ڈی ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں فاںنل ٹراںل لیے گیے
اور ان میں سے 30 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جن کو ڈفینس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور نے ان کی مفت تعلیم ماہانہ وظیفہ کے علاؤہ رہائش اور کھانا کا بندوست کیا گیا ھے اور ان 30 کھلاڑیوں کے لیے ایک زبردست ھاسٹل تعمیر کیا ھے
جہاں پر یہ کھلاڑی رھاش کریں گے اور ان کو مستقبل میں پاکستان ہاکی ٹیم کی نرسری کے طور پر ہاںی کلاس کے کوچیز کے زیر سایہ تربیت دی جاے گی جو پاکستان ہاکی کی تاریخ میں پہلا بڑا قدم ھے۔
اس سے پہلے ڈی ایچ اے ھاوسنگ اتھارٹی لاہور نے ایک انٹرنیشنل لیول کا ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں تعمیر کروایا جس میں پاکستان آرمی کی کور فور کا اہم کردار شامل ھے
اس اسٹیڈیم میں ہاکی کی دو آسٹروٹرف گراؤنڈ موجود ہیں جس میں ایک فل گراؤنڈ اور دوسرا فاںیو اے ساںیڈ ہاکی گراؤنڈ اور بعد ازاں اس پر پاکستان جونیر ٹیم نے ایک ماہ تک اپنا تربیتی کیمپ بھی لگایا جسکی ڈی ایچ اے ھاوسنگ اتھارٹی نے بھرپور مالی سپورٹ بھی کی۔
پورے پاکستان سے ہاکی کے حلقوں نے ڈفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ کو پاکستان کی پہلی پروفیشنل اکیڈمی لانچ کرنے پر مبارکباد کے پیغامات بیجھے ہیں اور امید کی ھے کہ ان 30 کھلاڑیوں میں سے اکثر ٹیلنٹڈ کھلاڑی ٹریننگ کے بعد پاکستان جونیر اور سنیر ٹیم کی بیک اپ کے لیے میسر ہونگے۔
ڈی ایچ اے لاہور آرینا کے ڈاریکٹر سپورٹس کرنل عمر صابر صاحب سابق مینجر پاکستان جونیر ہاکی ٹیم ہونگے۔ ڈی ایچ اے لاہور ہاکی اکیڈمی کے ڈاریکٹر سابق اولمپیئن ورلڈ چیمپئن گولڈ میڈلسٹ منظور الحسن سنیر صاحب اور ان کے ساتھ اسسٹنٹ
ڈاریکٹر لاہور ہاکی اکیڈمی 1978 کے ورلڈ چیمپئن گولڈ میڈلسٹ کرنل سعید صاحب اور اس ہاکی اکیڈمی کے کوچ 1994 کے ورلڈ چیمپین اولمپیین شیخ عثمان صاحب ہونگے
جوکہ ان کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے جبکہ ٹیکنیکل ٹریننگ اور رولز اینڈ ریگولیشن کے متعلق لیکچر شفیق احمد بھٹی صاحب دیں گے اور ان کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ وجاھت علی خان چشتی صاحب دیں گے اور اس کے علاؤہ تمام انتظامی آمور ارسلان منظور صاحب سرانجام دیں گے۔