پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 18واں میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ٹاس سے پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا۔میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں بارش کے باعث میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونیوالے دونوں میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگئے۔
پہلے روز شیڈول کے مطابق دونوں میچز بارش کی وجہ سے نہ ہوسکے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان دن دو بجے شیڈول تھا
آدھے گھنٹے کی تاخیر سے اڑھائی بجے امپائرز نے پچ کا معائنہ بھی کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ کیلئے میدان میں بھی آئے لیکن پھر اچانک طوفانی بارش شروع ہوگئی اور بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔
اس دوران شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے تاہم انہیں بھی مایوس گھر لوٹنا پڑا۔
دوسرا میچ رات سات بجے میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اسے بھی منسوخ کردیا گیا،
اس طرح چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھل گیا۔