ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم لائٹس تنصیب ، نئے مشیر کھیل کو اگلے ہفتے بریفنگ دی جائیگی
پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں لائٹس کی تنصیب کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا اورگذشتہ چار سالوں سے اس معاملے میں خاموشی اختیار کئے جانے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں مخصوص کمپنی کے تیارکردہ لائٹس کی قیمتوں میں
مسلسل اضافے کے باعث اب مخصوص ڈیزائن کی لائٹس جو آئی سی سی سٹینڈرڈ کی ہیں میں لگانے پر کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات آرہے ہیں
تاہم ابھی تک اس کی تنصیب کا فیصلہ نہیں ہوسکا .دو ارب روپے سے زائد کی تعمیر نو میں لگائے جانیوالے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی میں دوبئی سٹیڈیم میں لگائے جانیوالے جدید طرز کے لائٹس لگائے جانے تھے
لیکن اس پر پر خاموشی اختیار کرلی گئی ، ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس نے اس گراﺅنڈ کو سورس آوٹ کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا تاہم بعد میں یہ فیصلہ بھی واپس لیا گیا
اور اب کم و بیش ستر کروڑ روپے کی لائٹس بشمول ٹیکس کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر آرہی ہیں جو صوبائی حکومت کے پاس فی الوقت نہیں اور امکان ہے کہ اس بارے میں نئے مشیر کھیل خیبر پختونخواہ عمرے اور عید کی چھٹیوں کے بعد واضح لائحہ عمل اپنائیں گے.