پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی۔20 میچوں کو سیریز کا پہلا میچ شدید بارش کی وجہ سے 3 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد شروع ہوا لیکن پھر بارش شروع ہونے کے باعث دونوں امپائرز نے میچ کو منسوخ کر دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ بارش کے 40 فیصد امکانات موجود ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا، کھلاڑی ہوٹل میں ٹیلی ویژن پر رگبی میچ دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں،
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج شام 7 بجے راوالپنڈی میں ھو گا۔ امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں 18 سے 21 اپریل تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے
ٹی ٹوئنٹی کے ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 39 میچز کھیلے گئے جن میں سے 21 پاکستان نے جیتے اور 17 میں کیویز نے فتح حاصل کی جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
سیریز کے ابتدائی تین میچز پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آج میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔