پاکستان کو ورلڈکپ جتوانا ہی میرا مقصد ہے ؛ فاسٹ باؤلر محمد عامر

ریٹائرمنٹ واپس لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کم بیک پر ایسا لگ رہا کہ جیسے یہ میری ڈیبیو سیریز ہے۔ 

پاکستان کو ورلڈکپ جتوانا ہی میرا مقصد ہے، محمد عامر

ٹیم میں کم بیک پر لگ رہا جیسے میں ڈیبیو کر رہا ہوں: محمد عامر

اپنے حالیہ انٹرویو میں فاسٹ باؤلر محمد عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کھیلنے کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے ،جب سینے پر ستارہ سجتا ہے تو وہ مختلف احساس ہوتا ہے۔

جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، مجھے جس گول کیلئے لایا گیا ہے وہ ورلڈ کپ ہے اور یہ سب سے اہم ہےاس کے علاہ محمد عامر کا کہنا تھا کہ میرا فٹنس لیول آج پہلے سے کافی بہتر ہے،

میں آج خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کرتا ہوں،جب تک آپ فٹ نہیں ہوتے آپ گراؤنڈ میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ فٹنس کے بغیر اسکل کا کوئی فائدہ نہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں محمد عامر پلیئنگ الیون کا حصہ تھے لیکن میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ 2009 میں جب پہلی بار ڈیبیو کیا تو پاکستان ٹی 20 کا چیمپئن بنا، 2017 کی چیمپئن ٹرافی کا فائنل کھیلے اور پاکستان اس کا بھی چیمپئن بنا، پاکستانی ٹیم 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلی اور 2022 میں فائنل کھیلی۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں، زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا موقع دیتی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ میری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی اور بتایا پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔ محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ بیگم اور بیٹیوں نے مجھے بہت حوصلہ دیا

واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد محمد عامر کی چار سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

فاسٹ بائولر نے آخری مرتبہ 2020ء میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں

خیال رہےکہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

error: Content is protected !!