قمر زمان سکواش کورٹ ، صفائی، لائٹ نہ ہونے کے باعث کھلاڑی پریشان
پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمر زمان سکواش کمپلیکس کے مختلف کورٹس میں صفائی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے
اور صفائی نہ ہونے کے باعث متعدد کھلاڑی پریکٹس کے دوران گر پڑے ہیں جس کی وجہ سے وہ مقابلوں میں حصہ لینے سے رہ گئے ہیں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد کھلاڑی گر پڑے ہیں
ان میں کامران نامی کھلاڑی بھی شامل ہیں جو کراچی میں ہونیوالے مقابلوں میں حصہ لینے کیلے جارہے تھے لیکن دوران پریکٹس گر پڑنے کے باعث انہوں نے کراچی میں ہونیوالے مقابلوں میں حصہ لینے سے انکار کیا ہے
قمر زمان سکواش کمپلیکس میں صفائی نہ ہونے کے باعث نہ صرف کھلاڑیوں کا کھیل متاثر ہورہا ہے بلکہ زخمی ہونے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں اس بارے میں متعدد درخواستیں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو دیدی گئی ہیں
لیکن اس پربھی خاموشی چھائی ہوئی ہوئی ہیں دوسری طرف قمر زمان سکواش کی نئی بلڈنگ میں بننے والے کورٹ کی چھتیں بھی اکھڑنا شروع ہوگئی
ہیںجبکہ لائٹنگ کا نظام نہ ہونے کے باعث پریکٹس کیلئے آنیوالے کھلاڑیوں کو بال نظر نہیں آتی. کھلاڑیوں نے اس معاملے میں ڈی جی سپورٹس سے خصوصی دلچسپی لینے کا مطالبہ کیا ہے