چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
( اصغر علی مبارک )
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد بھارت کے خلاف دوسرے میچ کے لیے دبئی پہنچ گئی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم پاکستان ایئر فورس کے طیارے میں دبئی پہنچی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی گئے ہیں، کرکٹ بورڈ آفیشلز پاک بھارت میچز کے انتظامات کو ممکن بنائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی
اس سے قبل، قومی ٹیم کو فخر زمان کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا جو پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں گئے۔
دوسری جانب، قومی ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو فخرزمان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا، آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی۔
خیال رہے کہ فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں ان فٹ ہوئے تھے، وہ دوبارہ فیلڈنگ کے لیے آئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں اترے تھے
لیکن ان کی تکلیف کم نہ ہوسکی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم : امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل،طیب طاہر، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، ابراراحمد، شاہین آفریدی،نسیم شاہ اور حارث رؤف
بھارتی ٹیم : بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، ہرشت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے ۔