اے کے جی پریمئیر لیگ سیزن 2 کا آغاز, عزیز دمانی اور اسٹروم واریئرز کی شاندار فتوحات
یونائیٹڈ ٹھنڈرز 6 اور یونائیٹڈ ہوریکنز کو 7 وکٹوں شکست۔ میر افضل بیگ نصف سینچری 60 رنز اور محمد شعیب 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

اے کے جی پریمئیر لیگ سیزن 2 کا آغاز, عزیز دمانی اور اسٹروم واریئرز کی شاندار فتوحات۔
یونائیٹڈ ٹھنڈرز 6 اور یونائیٹڈ ہوریکنز کو 7 وکٹوں شکست۔ میر افضل بیگ نصف سینچری 60 رنز اور محمد شعیب 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
مہمان خصوصی چیئرمین آغا خان جیم خانہ عبدالسلطان خیمانی نے ممبرز منیر سمانی، صابر خان اور کنوینئر میر افضل بیگ کے ہمراہ کیا۔
کراچی۔(سپورٹس لنک رپورٹ ) آغا خان جیم گراؤنڈ( گارڈن) پر منعقدہ اے کے جی پریمئیر لیگ سیزن 2 آغاز ہوگیا۔
پہلے میچ میں کپتان میر افضل بیگ کی شاندار ناقابل شکست نصف سینچری 60 رنز اور لیفٹ آرم اسپنر فیضان سورانی کی عمدہ بولنگ 23 رنز کے عوض 3 وکٹوں کی بدولت عزیز دمانی ٹیم نے مدمقابل یونائٹیڈ ٹھنڈرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرا دیا
جبکہ دوسرے میچ میں اسٹروم واریئرز نے یونائیٹڈ ہوریکنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی ۔ قبل ازیں مہمان خصوصی چیئرمین اے کے جی عبدالسلطان خیمانی نے ممبرز منیر سمانی، صابر خان, کنوینئر میر افضل بیگ کے ہمراہ گیند کو ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کیا۔
اس موقع پر ممبرز ٹورنامنٹ کمیٹی حامد علی خان، جاوید منصور اور سلیم اے رحیم بھی موجود تھے۔ آغا خان جیم خانہ گراؤنڈ پر یونائیٹڈ ٹھنڈرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے۔
سمیع اللہ خان نے 29 گیندوں پر 57 رنز کی عمدہ باری میں 8چوکے اور 2چھکے لگائے، کپتان جاوید منصور نے 33 گیندوں پر 36 رنز ناٹ آؤٹ میں 6 چوکے رسید کیئے، وقاب جوہر 23 رنز 3 چوکے کی مدد سے بنائے۔
لیفٹ آرم اسپنر فیضان سورانی نے عمدہ بولنگ سے 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میر افضل بیگ اور نبیل رحمت نے ایک ایک وکٹ سمیثی۔
جوابی بیٹنگ میں عزیز دمانی نے مطلوبہ ہدف 154رنز 19.4 میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بنایا۔ کپتان میر افضل بیگ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 60 دنز 50 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے،
عرفان رحمت نے 23 رنز میں 3 چوکے اور نوید علی نے 20 رنز میں 4 چوکے لگائے۔راحیل سیانی نے 2 وکٹیں 18 دے کر لیں جبکہ انیق شیر علی اور وقاب جوہر نے ایک ایک وکٹ لی۔
میچ کے اختتام پر ممبر منیر سمانی نے فاتح ٹیم کے میر افضل بیگ کو شاندار آل راؤنڈ کھیل پر میں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ دوسرے میچ میں یوونائیٹڈ ہوریکنز نے پہلے بیٹنگ اور پوری ٹیم 51,1 اورز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئ۔
امیر قریشی نے 34 گیندوں پر 47 رنز 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے، کپتان سعود اسلام نے 16 رنز میں 3 چوکے لگائے،جمشید عالم اور اویس اللہ بیگ یکساں 11 رنز بناسکے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے محمد شعیب نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے صرف 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ان بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے شایان علی اور کپتان حامد علی 2,2 وکٹیں لیں جبکہ فرحان احمدی کے حصے میں ایک وکٹ ائی۔ ۔
جواب میں اسٹروم واریئرز نے 112 کا اسان ہدف 16,3 اورز میں 3 وکٹیں کھوکر کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔ کپتان نصیب نور علی 48 دنز کی شاندار باری میں 49 گیندوں کا سامنا اور 6 چوکے لگائے،
عامر حیات نے 23 رنز میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ جلال الدین نے 21 رنز میں ایک چوکا رسید کیا۔ زاہد اقبال، اویس اللہ بیگ اور اور زین اللہ نے ایک ایک وکٹ سمیٹی ۔
میچ کے اختتام پرمہمان خصوصی مینیجر آغا خان جیم خانہ الطاف اسرانی نے محمد شعیب کو عمدہ بولنگ 3 وکٹ لینے پر میں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔۔ منگل 4 مارچ کا پروگرام ۔ یونائیٹڈ ہوریکنز مقابلہ یونائیٹڈ ٹھنڈرز سے 1:30 بجے ہوگا۔



