CT2025

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی ٹیم پر ڈالرز کی بارش ، کتنی انعامی رقم ملی؟

چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟

دبئی:  بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی پر تیسری بار قبضہ جمایا بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فائنل جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے جہاں میڈل اور چمچماتی ٹرافی اٹھائی وہیں انہوں نے ایونٹ کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ سے قبل 14 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق اب بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز( 62 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم ملی ہے۔ دوسری جانب رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ کے حصے میں 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (31 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!