کرکٹ

"آؤٹ آؤٹ ہوتا ہے چاہے بال کیسی ہو" - بابر اعظم

"آؤٹ آؤٹ ہوتا ہے چاہے بال کیسی ہو" - بابر اعظم

راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی میڈیا باکس میں خوشگوار پریس کانفرنس۔

"آوٹ آوٹ ہوتا ہے چاہے بال کیسی ہو" بابر اعظم ۔اتوار کی صبح پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابراعظم نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا باکس میں پریس کانفرنس کی۔

اتوار کا دن اور صبح دس بجے کا ٹائم ہونے کی وجہ سے سپورٹس رپورٹرز کی محدود تعداد ہی پہنچ سکی۔

صحافیو ں نے بابر اعظم کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گپ شپ کی جس کا اختتام سینئر صحافی اصغر علی مبارک کی درخواست پر بنائی جانیوالی سیلفی پر ہوا۔

بابر اعظم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے کافی پرجوش اور پر اعتماد نظر آئے۔وہ ٹیسٹ میچ کی سفید شرٹ میں ملبوس تھے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ بار بار ایک سی ہی بال پر آؤٹ کیوں ہو جاتے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ "آوٹ آوٹ ہوتا چاہے بال کیسی ہو"

Related Articles


Back to top button