کرکٹ

آئی سی سی نے 2035 تک کا روڈ میپ منظور کر لیا، بھارت کو دو بڑے ٹورنامنٹس مل گئے

آئی سی سی نے 2035 تک عالمی کرکٹ ایونٹس کا روڈ میپ منظور کر لیا، بھارت کو دو بڑے ٹورنامنٹس مل گئے

دبئی / بالی (سپورٹس لنک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ 9 سال کے لیے عالمی کرکٹ کا سب سے بڑا روڈ میپ منظور کر لیا ہے۔ 

آئی سی سی بورڈ نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ہونے والے اہم اجلاس میں 2028 سے 2035 تک مردوں کے تمام بڑے ایونٹس کی ونڈوز اور میزبانوں کی منظوری دے دی۔

آئی سی سی کے مطابق نیا کیلنڈر 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے شروع ہو کر 2035 میں ہونے والے مینز ون ڈے ورلڈ کپ تک محیط ہوگا۔

بھارت کو دو میگا ایونٹس; روڈ میپ کے مطابق بھارت کو دو بڑے ایونٹس کی میزبانی ملی ہے۔ بھارت 2029 میں چیمپئنز ٹرافی کی اکیلے میزبانی کرے گا جو 9 سے 28 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، جبکہ 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے جو 9 اکتوبر سے 23 نومبر تک ہوگا۔

مکمل شیڈول: آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ 2028-2035 کے دوران 4 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2 مینز ون ڈے ورلڈ کپ، 2 چیمپئنز ٹرافی اور 4 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کھیلے جائیں گے۔

2029 اور 2031 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل: دونوں فائنل انگلینڈ میں ہوں گے۔2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ مشترکہ میزبانی کریں گے

 (4 جولائی تا 4 اگست)2032 اور 2034 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: تاریخیں کنفرم، میزبانوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔2033 چیمپئنز ٹرافی: 2 سے 23 اکتوبر تک، 2035 ورلڈ کپ: 2 اکتوبر سے 18 نومبر تک (میزبان کا اعلان ہونا باقی)

اولمپکس کی تیاری بھی شامل ; آئی سی سی نے 2028 لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کے لیے کوالیفکیشن روڈ میپ بھی منظور کر لیا۔ مینز اولمپک کوالیفائر 5 سے 13 فروری 2028 تک امریکا میں جبکہ ویمنز کوالیفائر 26 فروری سے 5 مارچ تک بنگلہ دیش میں ہوگا۔

آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے کہا کہ "یہ طویل مدتی کیلنڈر کرکٹ کے عالمی ڈھانچے کے لیے انتہائی اہم ہے، اس سے تمام بورڈز کو بہتر منصوبہ بندی اور شائقین کو مسلسل بڑے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔"

اس وقت آسٹریلیا کے پاس ون ڈے ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کے پاس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ بھارت کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹلز ہیں۔

Related Articles


Back to top button