ٹٰینس

ابوبکرطلحہ ایچیسن کالج جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ انڈر 18 کے چیمپئن بن گئے

ابوبکرطلحہ ایچیسن کالج جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ انڈر 18 کے چیمپئن بن گئے

لاہور: ابوبکر طلحہ نے ایچیسن کالج میں ہونے والی نویں ایچیسن کالج جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2026ء میں بوائز انڈر 18 سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ایک انتہائی اعصاب شکن اور سنسنی خیز فائنل مقابلے میں ابوبکر طلحہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امیر مزاری کو 6-3، 5-7 اور 6-4 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 18 فائنل میں بسمل ضیا نے خدیجہ خلیل کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 0-6 اور 10-6 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ بوائز انڈر 18 ڈبلز کا ٹائٹل امیر مزاری اور نبیل قیوم کی جوڑی نے حمزہ علی رضوان اور عمر جواد کو 6-3، 6-4 سے ہرا کر جیتا۔ دیگر کیٹیگریز کے نتائج: بوائز انڈر 14 سنگلز: محمد شایان آفریدی نے محمد ایان کو 4-2، 4-0 سے ہرایا۔ گرلز انڈر 14 سنگلز: خدیجہ خلیل نے ایمان شہباز کو 4-1، 4-1 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 12 سنگلز: محمد ایان نے مصطفیٰ عزیر رانا کو 4-2، 4-2 سے مات دی۔ گرلز انڈر 12 سنگلز: ایمان شہباز نے شاہ نور عمر کو 4-1، 4-2 سے ہرایا۔ انڈر 10 سنگلز: زہران ذیشان نے فیض عزیر رانا کو 4-0، 4-2 سے ہرا کر فائنل جیتا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل ایچیسن کالج ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین اور سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب فضل الرحمٰن تھے، جنہوں نے کامران کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیائز تقسیم کیں۔ تقریب میں راشد ملک (ستارہ امتیاز)، چیئرمین پی بی آئی ٹی محمد منتہیٰ اشرف اور شائقین ٹینس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کو عالمی معیار کی اسپورٹس سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ پرنسپل ایچیسن کالج ڈاکٹر تراب حسین نے کہا کہ ایچیسن کالج ملک میں جونیئر ٹینس کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی افزائش کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles


Back to top button