اسلام آباد ; ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز مکمل، پاکستانی کھلاڑی بازی لے گئے
جے-30 پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، حمزہ رومان سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد میں جاری جے-30 پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ رومان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بوائز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
حمزہ رومان نے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے نیپٹ پٹانالیرتھان کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ کل تھائی لینڈ کے ہی فاسین سنچالون سے ہوگا،
جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں بیلاروس کے الیگزینڈر ویرسوٹسکی کو 4-6، 6-2، 7-6(5) سے ہرایا۔بوائز ڈبلز میں پاکستان کا شاندار دن رہا، تین پاکستانی کھلاڑی فائنل میں پہنچ گئے۔
حمزہ رومان اور احتشام ہمایوں کی جوڑی نے سیمی فائنل میں سربیا اور چین کی جوڑی کو 6-2، 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل میں ان کا مقابلہ پاکستان کے عامر مزاری اور بیلاروس کے الیگزینڈر ویرسوٹسکی کی جوڑی سے ہوگا۔گرلز ایونٹس میں روسی کھلاڑی چھائی ہوئی ہیں، واروارا روبتسووا اور وکٹوریہ گرونتووا گرلز سنگلز فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
مکمل نتائج:
بوائز سنگلز سیمی فائنلز:
حمزہ رومان (پاکستان) نے نیپٹ پٹانالیرتھان (تھائی لینڈ) کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔
فاسین سنچالون (تھائی لینڈ) نے الیگزینڈر ویرسوٹسکی (بیلاروس) کو 4-6، 6-2، 7-6(5) سے شکست دی۔
گرلز سنگلز سیمی فائنلز:
واروارا روبتسووا (روس) نے میمی ہوئی (چین) کو 7-6(4)، 7-5 سے شکست دی۔
وکٹوریہ گرونتووا (روس) نے پیمپیسا وونگوانیتکاجون (تھائی لینڈ) کو 7-5، 6-1 سے شکست دی۔
بوائز ڈبلز سیمی فائنلز:
حمزہ رومان / احتشام ہمایوں (پاکستان) نے ووکاسین پاولووچ (سربیا) / جِنگ شوان ژو (چین) کو 6-2، 6-3 سے شکست دی۔
عامر مزاری (پاکستان) / الیگزینڈر ویرسوٹسکی (بیلاروس) نے ایم حذیق عاصم / ایم حسن عثمانی (پاکستان) کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔
بوائز ڈبلز کوارٹر فائنلز:
حمزہ رومان / احتشام ہمایوں (پاکستان) نے عبدالـباسط (پاکستان) / تاچاتم سریسن (تھائی لینڈ) کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔
عامر مزاری (پاکستان) / الیگزینڈر ویرسوٹسکی (بیلاروس) نے سوئیچیرو اشیدا (جاپان) / پٹینان جٹورونروج (تھائی لینڈ) کو 6-0، 6-3 سے شکست دی۔
ایم حذیق عاصم / ایم حسن عثمانی (پاکستان) نے نیپٹ پٹانالیرتھان / فاسین سنچالون (تھائی لینڈ) کو 7-5، 6-4 سے شکست دی۔
گرلز ڈبلز کوارٹر فائنلز:
آریانا گریگورین (روس) / پولینا سوشکووا (قازقستان) نے انیاوی پیسارنپانوونگ / پلوئیپیتچ ڈاونگخیاو (تھائی لینڈ) کو 2-6، 6-4، (10-6) سے شکست دی۔
پیمپیسا وونگوانیتکاجون (تھائی لینڈ) / گیتھمی ریانا فرنینڈو (سری لنکا) نے ادیما السیپولوا (قازقستان) / ماریا مارکویچ (روس) کو 7-5، 6-4 سے شکست دی۔
واروارا روبتسووا / ایولینا ڈزیپا (روس) نے آیلن باکیئیوا / دانیلیا بیسسیبائیوا (قازقستان) کو 6-1، 6-3 سے شکست دی۔
حجرہ سہیل (پاکستان) / ڈائیکسی ہوئی (چین) نے میمی ہوئی / یجیا وانگ (چین) کو 2-6، 6-3، (10-6) سے شکست دی۔