انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم عمان پہنچ گئی
انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم عمان پہنچ گئی
عمان: اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی جونیئر کرکٹ ٹیم عمان پہنچ گئی ہے، جہاں قومی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے گی،
پاکستان انڈر 19 ٹیم آج صبح کراچی سے عمان روانہ ہوئی تھی۔ فرحان یوسف کی قیادت میں قومی اسکواڈ ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔
گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کا دوسرا مقابلہ 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 10 نومبر کو نیپال کے خلاف شیڈول ہے۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ فیصلہ کن فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اب قومی ٹیم ایک بار پھر ایشیائی چیمپئن بننے اور اپنے اعزاز کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
فائنل15 رکنی پاکستانی اسکواڈ (کپتان فرحان یوسف):
کپتان فرحان یوسف، عبدالقادر (وکٹ کیپر)، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال، حذیفہ احسن، احمد حسین، حسنین عباس ڈار، عبدالسبحان، محمد سیام، علی رضا، رضوان اللہ، محمد حذیفہ (لیفٹ آرم رسٹ اسپنر)، نقاب شفیق (لیفٹ آرم اسپنر)۔
یہ وہی اسکواڈ ہے جس نے ستمبر میں انگلینڈ کو یوتھ ون ڈے سیریز میں 3-1 سے ہرایا تھا، صرف علی رضا اور حذیفہ احسن دو نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔