کرکٹ

ہانگ کانگ سکسز ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی شرکت میں رنگا رنگ تقریب

ہانگ کانگ سکسز ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی شرکت میں رنگا رنگ تقریب

ہانگ کانگ سکسز 2025/26 ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔ ٹن کوانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب میں تمام 12 ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

پاکستان کی نمائندگی کپتان عباس آفریدی نے کی۔ عباس آفریدی نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اس فارمیٹ کا سب سے کامیاب ترین ملک ہے اور اس بار بھی ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گےہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کل پہلا میچ یو اے ای اور دوسرا میچ انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔

تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، 12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ سی میں شامل ہے۔

پاکستان اسکواڈ:

کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود اسکواڈ میں شامل ہیں۔ پچھلے سال والے اسکواڈ میں معاذ صداقت اور شاہد عزیز بھی تھے، اس بار نئے لڑکوں کو موقع دیا گیا ہے

پاکستان ہانگ کانگ سکسز کی تاریخ کا سب سے کامیاب ٹیم ہے، 5 بار ٹائٹل جیت چکی ہے، آخری بار 2011 میں اور پھر 2025 میں کویت کو شکست دے کر چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ فارمیٹ 5 اوور فی اننگز پر مشتمل ہے جس میں تیز ترین کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔

Related Articles


Back to top button