بنگلہ دیش کے سابق کپتان امین الاسلام لاہور قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے
بنگلہ دیش کے سابق کپتان امین الاسلام لاہور قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے
لاہور: لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے سابق کپتان امین الاسلام کو ہائی پرفارمنس سینٹرز کا مشیر مقرر کر دیا۔
لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے سابق کپتان امین الاسلام کو فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کا ایڈوائزر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس عہدے پر امین الاسلام قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کی ترقی، کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ، کوچنگ کے معیار اور نوجوان کرکٹرز کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی مہارت اور رہنمائی دیں گے۔
اس تقرری کے ذریعے لاہور قلندرز بنگلہ دیش میں کرکٹ کے فروغ کے لیے امین الاسلام کے وسیع تجربے اور رابطوں سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
امین الاسلام کو انٹرنیشنل کرکٹ اور کرکٹ ڈویلپمنٹ دونوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ 2015 سے 2025 تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں ایشیا کے لیے کرکٹ ڈویلپمنٹ منیجر اور ایشین کرکٹ کونسل میں کرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اپنے کھیل کے کیریئر کے دوران انہوں نے 1988 سے 2002 تک بنگلہ دیش کی نمائندگی کی اور 1999 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔