بہاولپور کا شاندار کم بیک، سیالکوٹ کو ہرا کر نیشنل انڈر 19 ون ڈے کپ کا چیمپئن بن گیا
بہاولپور ریجن نیشنل مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کا چیمپئن بن گیا
ملتان : بہاولپور نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سیالکوٹ وائٹس کو 11 رنز سے شکست دے کر نیشنل مینز انڈر 19 ون ڈے کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بہاولپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253/8 رنز بنائے۔ جواب میں سیالکوٹ وائٹس کی ٹیم 174/1 سے 242/9 پر ڈھیر ہو گئی۔
سیالکوٹ کو 35.1 اوورز میں صرف 68 رنز درکار تھے اور 8 وکٹیں باقی تھیں لیکن بہاولپور کے باؤلرز نے شاندار کم بیک کیا۔
ٹورنامنٹ کے دو ٹاپ سکوررز محمد عبدالقدیر (78) اور غلام حیدر (80) کی 167 رنز کی شراکت بھی سیالکوٹ کو جتوا نہ سکی۔
بہاولپور کے لیے اوپنر محمد یوسف نے 63 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ عدیل عباس نے 24 ناٹ آؤٹ کیساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
انعامات: پی سی بی نے 34 لاکھ روپے کے انعامات رکھے تھے۔ بہاولپور کو 20 لاکھ اور ٹرافی جبکہ سیالکوٹ وائٹس کو 10 لاکھ روپے ملے۔
بہترین بیٹر: غلام حیدر (سیالکوٹ وائٹس - 315 رنز)
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ: محمد عبدالقدیر (سیالکوٹ وائٹس - 314 رنز اور 6 وکٹیں)
بہترین باؤلر: ساحل علی (بہاولپور - 17 وکٹیں)
بہترین وکٹ کیپر بیٹر: محمد ریحان (بہاولپور - 13 آؤٹ، 175 رنز)
اگلا مرحلہ: نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (ریڈ بال) 29 اکتوبر سے فیصل آباد اور لاہور میں شروع ہوگی