ریسلینگ

قومی ریسلر اطہر زاہد کے ساتھ 50 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ - عدالت کا بڑا حکم

قومی ریسلر اطہر زاہد کے ساتھ 50 لاکھ روپے کا مبینہ فراڈ - عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں قومی ریسلر اطہر زاہد کے 50 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ نے کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے

درخواست میں کیا کہا گیا:
اطہر زاہد نے پیر عاصم علی شاہ کو 50 لاکھ روپے انویسٹمنٹ / سرمایہ کاری کے لیے دیے تھے۔ملزم کچھ عرصہ تک منافع کی رقم دیتا رہا۔جب اطہر زاہد نے اپنی اصل رقم 50 لاکھ واپس مانگی تو ملزم نے این سی سی آئی اے (NCCIA) کی ملی بھگت سے انہیں گرفتار کرا دیا۔

عدالت میں جعلی رسید کا انکشاف:

وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے عدالت میں ایک لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کی جعلی رسید جمع کرائی ہے۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ قومی ہیرو اطہر زاہد نے انٹرنیشنل میگا ریسلنگ چیمپئن شپ میں دو دفعہ بھارت کو شکست دی ہے۔

 اس پر عدالت نے جعلی رسید جمع کرانے پر ملزم پیر عاصم علی شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او کو بھی طلب کر لیا ہے اور کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

Related Articles


Back to top button